ایل ڈی اے:بجٹ کے 4 ماہ بعد پہلا منصوبہ شروع کرنیکا فیصلہ

ایل ڈی اے:بجٹ کے 4 ماہ بعد پہلا منصوبہ شروع کرنیکا فیصلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)مالی سال 2024-25 کی ترقیاتی سکیموں پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا، ایل ڈی اے نے پنجاب حکومت کے بجٹ کے چار ماہ بعد پہلا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 ایل ڈی اے کو صرف دو نئی ترقیاتی سکیمیں شروع کرنے کی منظوری دی گئی، دو نئی ترقیاتی سکیموں کے لیے بھی مکمل فنڈز مختص نہ کیے گئے، ایل ڈی اے نے منظور شدہ بجٹ کی دونوں پر کام کا آغاز کرنے کی پلاننگ کرلی، یونین کونسل 192 میں پی سی سی اور سیوریج کی چار کروڑ 50 لاکھ کی سکیم منظور کی گئی، مالی سال 2024-25 میں یونین کونسل 192 کے لیے صرف ایک کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے، خیابان جناح سے چودھری چوک تک سڑک کی کارپٹنگ کے لیے 25 ملین کی سکیم کا تخمینہ لگایا گیا۔ خیابان جناح سے چودھری چوک تک سڑک کی کارپٹنگ کے لیے صرف ایک کروڑ روپے مختص ہوسکے، پنجاب حکومت نے دونوں منظور شدہ سکیموں کے فنڈز ایل ڈی اے کو منتقل کرنے کی یقین دہانی کرا دی ،دونوں منصوبہ جات چھ ماہ کے عرصہ میں مکمل کیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں