کمشنر کی زیر صدارت چلڈرن ہسپتال سے متعلق اجلاس

کمشنر کی زیر صدارت چلڈرن ہسپتال سے متعلق اجلاس

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کی زیر صدارت چلڈرن ہسپتال جھنگ روڈ کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔

 سابق ایم این اے /مسلم لیگی رہنما وانچارج مانیٹرنگ ہسپتال حاجی اکرم انصاری بھی اس موقع پر موجود تھے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ چلڈرن ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ تیزی سے جاری ہے اور وسعت سے بیڈز کی تعداد 314سے 450ہوجائے گی،اپ گریڈیشن سے مریض بچوں کو علاج معالجہ کی مزید معیاری اور تیز رفتار طبی سہولیات میسر آئیں گی۔کمشنر نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ پنجاب کوہسپتال میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز ومعاون سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لئے تحریر کیا جائے گا۔کمشنر نے ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ چائلڈ ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام پربھی بریفنگ لی۔اس موقع پر ادویات کی دستیابی ،سموگ کاؤنٹر،کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرکے قیام سے آگاہ کیا گیا۔کمشنر نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس سسٹم کو مزید بہتر کیا جائے ۔وینٹی لیٹرز کے فعال ہونے پر بریفنگ لی اور کہا کہ انجیوگرافی مشین کے لئے مقامی سطح پر اقدامات کئے جائیں گے ،انجیوگرافی مشین کو چلانے کے لئے ماہر ڈاکٹرکی خدمات حاصل کی جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں