ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی پیرمحل میں کھلی کچہری

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی پیرمحل میں کھلی کچہری

پیرمحل (نمائندہ دنیا )ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کی جامع مسجد صاحب لولاک پیرمحل میں کھلی کچہری ۔

،عوام کے مسائل سن کر حل کیلئے احکامات جاری کر دیئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے وزیراعلیٰ پنجاب اورآئی جی ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایت پر عوام کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کیلئے جامع مسجد صاحب لولاک پیرمحل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، عبادت نثارنے عوام کے مسائل سن کر فوری حل کیلئے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں ۔اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے ساتھ براہ راست رابطہ استوار کرنا ہے تا کہ عوام کے مسائل سن کر ان کے حل کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کیا جا سکے ،عوام کو انکی دہلیز پر انصاف ہماری اولین ترجیح ہے ۔اس موقع پر پی آر او عطاء اللہ، ڈی ایس پی ملک ریاض بھی موجودتھے ۔ دریں اثنا کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے تمام ایس ڈی پی اوز کی جانب سے بھی ضلع بھر کی مختلف مساجد میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں