طلبہ یونین کی بحالی کیلئے پنجاب حکومت کو لکھوں گا:گورنر

طلبہ یونین کی بحالی کیلئے پنجاب حکومت کو لکھوں گا:گورنر

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں مختلف طلبا تنظیموں کے وفد نے ملاقات کی۔ طلبا نے گورنر پنجاب کو پنجاب کالج واقعہ پر شفاف تحقیقات اور طلبا یونین کی بحالی سمیت طلبا کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود کی بات کی ہے۔ پنجاب کالج واقعہ سے متعلق طلبا کے سوال پر گورنر پنجاب نے کہا کہ میرٹ پر تحقیقات ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ تنظیمیں تعلیمی اداروں میں وفودکو لیکر جائیں اور پنجاب کالج واقعہ کے حل میں مثبت کردار ادا کریں۔ شرپسند عناصر ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔طلبہ یونین کی بحالی کے لیے پنجاب حکومت کو لکھوں گا۔طلبا نے گورنر پنجاب کے جامعات میں منشیات کی روک تھام اور طالبات کو ہراسگی سے بچاؤ کے لیے اقدامات کو سراہا۔گورنرنے گورنر ہائوس لاہور میں روٹری کلب آف لاہور سٹی کے زیر اہتمام پولیو آگاہی سیمینار کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں