پیچ ورک کے معیار کی تھرڈ پارٹی سے رپورٹ کرانیکی ہدایت

پیچ ورک کے معیار کی تھرڈ پارٹی سے رپورٹ کرانیکی ہدایت

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت شاہراہوں کی پیچ ورک کی پراگرس بارے اجلاس، اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے پراگرس رپورٹ پیش کی۔

 بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبائی دارالحکومت کی 95 شاہراہوں کو گڑھوں، پاٹ ہولز سے کلیئر کرانے کا کام جاری ہے۔ ایل ڈی اے ٹیمیں 62 میں سے 48 سڑکوں پر دن رات کام کر رہی ہیں۔ ٹیپا ٹیمیں 33 میں سے 12 سڑکوں پر دو شفٹوں میں کام کر رہی ہیں۔ ایل ڈی اے اور ٹیپا ٹیموں نے مجموعی طور پر اکیس سو سے زائد مقامات پر پیچ ورک اور پاٹ ہولز کا کام کیا۔ایل ڈی اے اور ٹیپا ٹیموں نے مجموعی طور پر 160 کلومیٹر شاہراہوں کو پیچ سے کلیئر کیا ہے ۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی باقی سڑکوں پر پیچ ورک کا کام جلد کرنے ، پیچ ورک کے تمام کاموں کی جیو ٹیگنگ یقینی بنائی جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پیچ ورک کے کاموں کے معیار کی تھرڈ پارٹی رپورٹ کرائی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں