مذبحہ خانوں میں گندگی اور آلائشیں،خون آلود پانی،جانوروں کی صحت کے تعین کا سلسلہ ختم

مذبحہ خانوں میں گندگی اور آلائشیں،خون آلود پانی،جانوروں کی صحت کے تعین کا سلسلہ ختم

سرگودھا(نامہ نگار ) حساس ادارے نے ڈویژنل ہیڈکوارٹر سرگود ھاشہر سمیت دیگر تحصیلوں میں قائم کردہ سلاٹر ہاؤسز میں بے ضابطگیوں اور۔

 مسائل کی نشاندہی کے حوالے سے ڈویژنل و ضلعی ایڈمنسٹریشن کو رپورٹ جاری کر دی جس میں کہا گیاکہ خفیہ پتہ جوئی کے بعد معلوم ہوا کہ سرگودھا،سلانوالی، کوٹمومن، شاہ پور سمیت دیگر تحصیل میں قائم کردہ سلاٹر ہاؤسز میں جانورذبحہ کرنے کا عمل چار بجے صبح شروع ہو جاتا ہے جبکہ سلاٹر ہاؤسز میں تعینات کیٹل اٹینڈنٹس تین گھنٹے تاخیر سے وزٹ کرتے ہیں ، اس دوران دیگر ملازمین جانوروں کو چیک کرتے اور مہر یں لگاتے ہیں، جو مہر لگانے کیلئے ناجائز پیسے الگ سے وصول کرتے ہیں،جانوروں کی صحت یا بیماری وغیرہ کے تعین کا رواج ختم ہے ،اسی طرح سلاٹر ہاؤسز میں جا بجا گندگی اور غلاظت کے ڈھیر ، فضلہ جات اور آلائشیں ،خون آلود پانی کی وجہ سے بیماریوں سے پاک صحت مند گوشت کی دستیابی سوالیہ نشان بنی ہوئی صورتحال مچھر اور انتہائی مہلک جراثیم کا موجب بن رہی ہے ، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ انتظامیہ کے اعلی افسران دورہ کر چکے ہیں ،جن کے دوروں کے موقع پر انتظامات کو بہتر سے بہتر ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی اس کے ساتھ ساتھ بہتری کیلئے بلند و بانگ دعوے اور اعلانات تو ضرور کئے مگر عملدرآمد نہیں ہو سکا،اور صورتحال انتہائی قابل رحم ہے جس پر انتظامیہ کو فوری توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں