بھیرہ: دوہرے قتل کیس کا فیصلہ ،ملزم کو بری کر دیا گیا
بھیرہ(نامہ نگار )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھیرہ سجاد قاسم نے تھانہ میانی کے دوہرے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو بری کر دیا ہے ۔
، چھنی سیداں کے ملزم مقبول حسین پر الزام تھا کہ اس نے ساتھیوں کے ہمراہ 2021 میں گلاب گڑھ میانی کے دو بھائیوں عمرحیات اور مختار احمد کو اس وقت قتل کر دیا تھا جب وہ عدالت تاریخ پیشی پر آ رہے تھے ، ملزم کے ایک ساتھی حافظ ارشد کو کچھ عرصہ قبل قتل کر دیا گیا تھا جبکہ عمران ابھی تک اشتہاری ہے ،دریں اثنا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سجاد قاسم نے منشیات کے دو مقدمات میں ملوث ملزم فرخ جاوید کو 5,5 سال قید اور 40 ہزار روپے جرمانہ کی سزا اور ملزم شہزاد کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا ہے ۔