رکشہ ٹرانسپوٹ یونین کا سٹینڈ کی جگہ دکانوں،تجاوزات پر احتجاج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) چٹان رکشہ ٹرانسپوٹ یونین کا 49ٹیل چوک میں منظور شدہ رکشہ اسٹینڈ کی جگہ پر دوکانیں اور تجاوزات قائم کر کے سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کیخلاف احتجاج۔
،کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے رکشہ اسٹینڈ کے ٹھیکہ جات کی مد میں لاکھوں روپے وصول کرنے کے باوجودرکشہ ڈرائیوروں کو کسی قسم کی سہولت نہ دی جا سکی ہے کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے رکشہ اسٹینڈ کیلئے مختص کی گئی جگہ پر با اثر افراد اور سیاسی اثر و رسوخ کے بل بوتے پر غیر قانونی دکانیں اور تجاوزات قائم کر لی گئی ہیں 49ٹیل چوک میں بنائی جانے والی پولیس چیک پوسٹ بھی اپنی جگہ پر رہنے کی بجائے رکشہ اسٹینڈ کی جگہ پر قابض ہو گئے اور وہاں پر رکشہ کھڑا کرنے سے منع کردیا چٹان رکشہ ٹرانسپوٹ یونین کے مرکزی صدر ملک لطیف اعوان کا کہنا ہے کہ پولیس چیک پوسٹ کیلئے جو جگہ افسران نے مختص کی تھی اہلکار اس جگہ کی بجائے رکشہ اسٹینڈ کی جگہ پر قبضہ کرکے رکشہ ڈرائیوروں کو ناجائز تنگ کر رہے ہیں ڈی پی او سرگودھا فی الفور اس پر نوٹس لیں ۔