سلانوالی پوسٹ آفس کی 53سالہ پرانی عمارت بھوت بنگلہ بن گئی
سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی پوسٹ آفس کی 53 سال پرانی عمارت زبوحالی کا شکار ہو گئی، دیواروں میں دراڑیں چھتوں کے لینٹرز ٹوٹ گئے لینٹر کے سریے باہر آگئے۔۔۔
دروازے ٹوٹ گئے ، ونڈوز ٹوٹ گئیں، بجلی فراہمی آب و نکاسی آب کا نظام مفلوج ہو گیا، بجلی کے ٹوٹے ہوئے سوئچ 53 سالہ پرانے بجلی کے پنکھے بوسیدہ پرانا فرنیچر ٹوٹی ہوئی چند کرسیاں ٹوٹی ہوئی الماریاں غرض یہ ہے کہ مین پوسٹ آفس کھنڈر کے منظر کشی کرتا دکھائی دیتا ہے ، دورہ جدید میں پرانے طرز زندگی کے ناکافی سہولیات سے جہاں پوسٹ افس کا سٹاف مشکلات سے دوچار ہے وہاں تحصیل سلانوالی کے تقریبا 6 لاکھ سے زائد افراد سہولیات کے فقدان کے باعث پریشان ہیں، سلانوالی کے سماجی حلقوں نے محکمہ مواصلات کے عمارت کو از سر نو تعمیر کرنے اور دورحاضر کی جدید سہولیات سے مزین کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔