سیاست میں انتہاء پسندی کسی بھی طریقے سے قابل برداشت نہیں ، ملک اشرف برہان

 سیاست میں انتہاء پسندی کسی  بھی طریقے سے قابل برداشت  نہیں ، ملک اشرف برہان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک اشرف برہان نے کہا ہے کہ سیاست میں انتہاء پسندی کسی بھی طریقے سے قابل برداشت نہیں ہے۔۔۔

تمام سیاسی جماعتیں ملکی ترقی’ استحکام’ بقاء اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں اور ایسا جمہوری عمل لایا جائے جس میں ایکدوسرے کو برداشت کرنے کا حوصلہ ہو ہمارا ملک منفی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا ضرورت اس امر کی ہے کہ مل جُل کر ملکی ترقی کیلئے کام کیا جائے ، حکومت اور متعلقہ ادارے اس حملے کے حقائق کو عوام کے سامنے لائیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوسکے اگر ایسا نہ کیا گیا تو سیاست میں تشدد کا کلچر سرائیت کرجائیگا جو کسی طرح بھی سیاستدانوں اور ملک کیلئے درست نہیں ہوگا، ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز ملکی سیاست میں بھائی چارے اور قومی رواداری کو فروغ دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں