مویشیوں کا چارہ بناتے دیہاتی کا ہاتھ مشین میں آ کر کٹ گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مویشیوں کا چارہ بناتے دیہاتی کا ہاتھ مشین میں آ کر کٹ گیا، بتایا جاتا ہے کہ چک نمبر 136 جنوبی میں 17 سالہ حمزہ مختار مویشیوں کیلئے چارہ تیار کر رہا تھا کہ ہاتھ مشین میں آ گیا۔۔۔
جسے ریسکیو ٹیموں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا، سرجن ڈاکٹر زوہیب لیاقت کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات روزانہ کی بنیاد پر رونما ہو رہے ہیں، ایک مشین کی وجہ سے لاکھوں افراد معذور ہو چکے ہیں، اپیل ہے کہ ایسے لوگوں کو مانگنے پر مجبور نہ کریں، بلکہ ہیوی مشین ایکٹ بنایا جائے اور ایسی مشین متعارف کرائی جائے جس سے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے ۔