مشکوک شخص کی تلاشی ‘4کلو،6گرام چرس‘1950روپے ‘2موبائل فونز برآمد

 مشکوک شخص کی تلاشی ‘4کلو،6گرام  چرس‘1950روپے ‘2موبائل فونز برآمد

قائد آباد(نمائندہ دنیا ) پولیس نے دوران گشت ملزم کے قبضہ سے چار کلو سے زائد چرس پکڑ لی ۔

، نقدی ، موبائل فونز برآمد کر لئے ، تفصیلات کے مطابق پولیس گشت کے سلسلہ میں سیکسر روڈ پر چھبیل پل کے قریب کھڑی تھی ، ایک مشکوک شخص سلطان ساکن ہڈالی کو روک کر تلاشی لی جس کے قبضہ سے مجموعی طور چار کلو چھ گرام چرس نقدی 1950 روپے ہے ، دوموبائل فونز برآمد کر لئے ، پولیس تھانہ قائد آباد نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں