2سال گزر گئے،اوور ہیڈ برج کی تعمیر کا کام سست،ٹریفک جام رہنا معمول

2سال گزر گئے،اوور ہیڈ برج کی تعمیر کا کام سست،ٹریفک جام رہنا معمول

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )47 پل پر تعمیر ہونے والا اوور ہیڈ برج دو سال گزرنے کا باوجود بھی زیر تعمیر ہے ، کام کی سست روی کے باعث ہیوی ٹریفک کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

، یہ پل 1 ارب 72 کروڑ کی خطیر لاگت سے تیار کیا جا رہا تھا جس پر کئی ماہ تک کام بند رہا اور شروع کیا گیا کام آخری مراحل میں بھی سست روی کا شکار ہے ، ٹھیکیدار کا کہنا ہے کہ فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے میٹریل کی خریداری نہیں کی جا سکتی ہے ، فنڈ جاری ہوتے ہی کام تیز کر دیا جائے گا، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فنڈ کی ادائیگی کے لیے حکومت کو تحریری طور پر استدعا کر دی گئی ہے ، اور کہا جا رہا ہے کہ پل کے پلر رکھنا شروع کر دیئے گئے ہیں جلد منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا، پل کی تعمیر کے باعث جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہے وہاں سکول کالج اور یونیورسٹی جانے والے طلباء و طالبات اور شہریوں شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے ، دوسری جانب زیر تعمیر پل کی آلودگی اور گردو غبار اڑنے سے کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں، حکام کی طرف سے پہلے کی طرح دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دسمبر کے آخر تک پل کو عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جلد پل کی تعمیر کا کام مکمل کر کے ہماری اذیت کا ازالہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پل کی تعمیر کے باعث ہر وقت اڑنے والی مٹی سے گھروں میں رہنا دشوار ہو چکا ہے اور اس گردوغبار سے بچے بھی بیمار ہو رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں