افسر وں کی کمی سے بلدیاتی اداروں کی کارکردگی بری طرح متاثر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )سرگودھا سمیت صوبہ بھرکے بلدیاتی اداروں میں افسران کی کمی سے ان اداروں کی کارکردگی متاثر ہو کر رہ گئی ہے جس پربلدیہ افسران کو دیگر دوسرے بلدیاتی اداروں میں بھی ڈیوٹی دینا پڑ رہی ہے۔۔۔
ذرائع کے مطابق سرگودھا سمیت صوبہ بھرکے 421 بلدیاتی اداروں کی میونسپل آفیسرز فنانس ریگولیشن پلاننگ اور آئی اینڈ ایس کی دو سو سے زائد ایل سی ایس افسران کی کمی کی وجہ سے سیٹیں خالی ہونے پر افسران کو پانچ پانچ سیٹوں کے اضافی چارج ملے ہوئے ہیں یہ افسران کو ایک دن ایک ادارے دوسرے دن دوسرے اگلے دن اور جگہ ڈیوٹی دینے پر مجبور ہیں، جس سے ان افسران کی کارکردگی متاثر ہو رہی میونسپل کارپوریشن میں متعدد افسران کو کئی سیٹوں کے چارج دیئے گئے ہیں۔