متعدد یونین کونسلوں کا مالی سال کا بجٹ تا حال منظور نہ ہو سکا

متعدد یونین کونسلوں کا مالی سال کا بجٹ تا حال منظور نہ ہو سکا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودہا کی متعدد یونین کونسل کا رواں مالی سال کا تا حال بجٹ منظور نہ ہو سکا ہے جس سے ان یونین کونسلوں کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے چار ماہ گزر چکے ہیں۔۔۔

 لیکن سیکرٹریوں کی عدم دلچسپی کے باعث بجٹ منظور نہیں ہوا ہے ، جس پر ڈپٹی ٹریکٹر لوکل گورنمنٹ سرگودھا بابر شہزاد نے ضلع بھر کے تمام اے ڈی ایل جیز کو ہدایت کی ہے کہ جن یونین کونسلز کا بجٹ منظور نہیں ہوا ترجیح بنیادوں پر بجٹ منظور کرایا جائے سستی اور غفلت برتنے والے کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں