مویشی پال افراد کو قرضے بلا سود دئیے جائیں گے ، میاں اکرام الحق
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے میاں اکرام الحق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے لائیو سٹاک کارڈ میں 11ارب روپے کی لاگت سے مویشی پال سکیم میں بلا سود قرضے دینے کا پروگرام بنایا ہے۔۔۔
جس کیلئے حکومت پنجاب اور بنک آف پنجاب کیساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے مویشی پال افراد کیلئے یہ قرضے بلا سود ہونگے درخواست دہندہ کا پنجاب کا رہائشی ہونا ضروری ہے ، 5تا10 نَر جانور کٹے ’ بچھڑے کا مالک یہ قرض لے سکے گا سم کارڈ بھی درخواست دہندہ کے نام ہونی چاہیے ، درخواست گزار کسی مالیاتی ادارے کا نا دہندہ نہ ہو، اس اقدام سے مویشی پال حضرات کو ریلیف ملے گا۔