نامعلوم افراد کی فائرنگ‘شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )علی ٹاؤن جوہر آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہڈالی کے رہائشی حاجی محمد اسلم ڈھڈی کو موت کی نیند سلا دیا اور فرار ہو گئے۔۔۔
سٹی پولیس جوہرآباد نے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی، موقع سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں قاتلوں کی تلاش جاری ،ذرائع کے مطابق مقتول کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی ،ابھی تک قتل کی اس سنگین وارادت کی وجہ سامنے نہیں آئی اور نہ قاتلوں کی نشاندہی ہو سکی۔