ختم نبوت ہمارے لئے زندگی و موت کا مسئلہ:خاتم النبین ؐ کانفرنس

ختم نبوت ہمارے لئے زندگی و موت کا مسئلہ:خاتم النبین ؐ کانفرنس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ختم نبوت ہمارے لئے زندگی و موت کا مسئلہ ہے اور اگر اس حوالہ سے ہمیں اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کرنا پڑے تو یہ ہمارے لئے سعادت کی بات ہے اور ہم اس حوالہ سے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔۔۔

 ان خیالات کا اظہار ناظم اعلیٰ مرکزیہ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیراہتمام جامع مسجد اہلحدیث بلاک نمبر19میں سالانہ خاتم النبین ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کانفرنس میں شمع رسالت کے پروانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم فرقہ واریت کی بجائے قرآن و سنت کی دعوت دیتی ہے ، ہمیں قرآن و سنت کی دعوت دینی چاہئے اور اگر مقابلہ کرنا ہی ہے تو دینی معاملات میں کرنا چاہئے نا کہ امور دنیا میں، کیوں کہ ہمیں دنیا میں ابدی زندگی کی تیاری کے لئے بھجوایا گیا ہے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی سکالر قاری خلیل الرحمن جاوید، مولانا سیف اﷲ خالد، حافظ محمد قسیم شیخوپوری اور مولانا عبداﷲ سلیم نے سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق پر زور دیا ،امیرمرکزی جمعیت اہلحدیث سرگودھا سٹی عرفان اﷲ ثنائی، مرکزی جمیعت اہلحدیث کے سٹی ناظم میاں محمد طاہر اور ناظم مالیات سعید اختر کوہلی نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملہ پر ہم ہر اول دستہ کردار ادا کریں گے ، ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث و سینئیٹرڈاکٹر حافظ عبدالکریم مذہبی خدمات اور بطور ممبر سٹینڈنگ کمیٹی مذہبی امور بھی لاذوال کردار ادا کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں