سموگ کے اسباب اور احتیاطی تدابیر ،گورنمنٹ کامرس کالج دریاخان میں سیمینار
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں سوشل ویلفیئر کمیونٹی ڈیویلپمنٹ ڈیپار ٹمنٹ دریاخا ن کے۔
زیر اہتمام سموگ کے اسباب اور احتیاطی تدابیر کے حوالہ سے گورنمنٹ کامرس کالج دریاخان میں ایک سمینارکا اہتمام کیا گیا سمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آفتاب احمد اور کالج پرنسپل میاں سلطان محمود نے طالب علموں کو بتایا کہ سموگ فیکٹریوں کے دھوئیں،فصلوں کی باقیات جلانے اور کوڑاکرکٹ جلانے سے پیدا ہوتی ہے جس سے سانس کی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ اس لئے ہمیں احتیاطی تدابیر مثلا کام کی جگہوں پر چھڑکاؤ کرنا،فصلوں کی باقیات کو نہ جلانا منہ اور چہرے کو ڈھانپ کر رکھنا پر عمل کرنا چاہیے ۔تقریب میں ڈاکٹرعدیل محمود انصاری صدرعوامی ویلفیئر سوسائٹی بھی موجود تھے ۔پرنسپل نیاسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کا شکریہ اداکیا۔