2لاکھ آبادی کا شہر کندیاں فائر بریگیڈ کی سہولت سے محروم
کندیاں (نمائندہ دنیا )کندیاں دولاکھ آبا دی کا حامل شہر فائر بریگیڈ گاڑی کی سہولت سے محروم، حساس جغرافیہ محل وقوع میں ہونے کی وجہ سے کندیاں شہر کے لئے فائر بریگیڈ گاڑی اور تربیت یافتہ عملہ کا ہونا ناگزیر ہو چکاہے۔۔۔
کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلئے شہریوں کوضلعی ہیڈ کوارٹر کے رحم وکرم پرچھوڑ دیا گیا ہے علاقہ مکینوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق ضلع میانوالی کے بعد آبادی کے اعتبار سے دوسرا بڑا شہر کندیاں کو کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے فائربریگیڈ کی سہولت مہیا نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں سخت اضطراب پایا جاتا ہے کندیاں شہر کے اطراف موجود حساس تنصیبات، ریلوے لوکو شیڈ، پی ایس او آئیل ڈپو اور وسیع و عریض رقبہ پر پھیلے جنگلات کے ذخیرہ کی وجہ سے شہر یوں کے سروں پر خطرات کے بادل منڈلاتے رہتے ہیں کندیاں میں چالیس سے پچاس ہزار ایکڑ رقبہ پر پھیلے جنگلات میں اچانک آگ کا بھڑ ک اٹھنا آئے روز کا معمول ہے آگ کو بجھانے کے لئے ضلعی ہیڈ کواٹرسے آنے والی فائر برگیڈکی گاڑیوں کا موقعہ پر پہنچنے سے پہلے کافی زیادہ نقصان ہو جاتا ہے ۔