سیاسی عدم استحکام کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ :چو دھری عبدالستار گجر

سیاسی عدم استحکام کی ترقی میں سب سے  بڑی رکاوٹ :چو دھری عبدالستار گجر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل جمعیت علمائے اسلام چو دھری عبدالستار گجر نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام پاکستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔۔۔

 تمام سیاسی جماعتیں 75سال میں بھی ایک پلیٹ فارم پر متحد نہ ہوسکیں کم از کم تمام سیاسی جماعتیں صرف ایک نقطہ پر متحد ہوجائیں کہ وہ ایکدوسرے کی حکومت کو آئینی مدت پوری ہونے سے قبل کسی طرح بھی سیاسی عدم استحکام کا شکار نہیں ہونے دینگی، جب تمام سیاسی جماعتیں اس نقطہ پر متفق نہیں ہونگی اس وقت پاکستان سیاسی و معاشی طور پر مستحکم نہیں ہوگا بدقسمتی سے پاکستان میں اقتدار کی خاطر ایکدوسرے کو نیچا دکھانے کیلئے سیاسی جماعتیں کسی بھی حد تک چلی جاتی ہیں جس کا خمیازہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بیرونی قرضوں کی صورت میں بھگتنا پڑتا ہے ، ملکی ترقی کیلئے اب سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ تب ہی پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں