سرگودھا ڈویژن میں بلدیاتی اداروں کے بجٹ پر نظر ثانی کا امکان

 سرگودھا ڈویژن میں بلدیاتی اداروں کے بجٹ پر نظر ثانی کا امکان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا ڈویژن میں بلدیاتی اداروں کے بجٹ پر نظر ثانی کئے جانے کا امکان ہے۔۔۔

ذرائع کے مطابق میونسپل کارپویشن اور دیگر بلدیاتی اداروں میں رواں مالی سال کے تحت اخراجات اور آمدن میں بگڑتے ہوئے توازن کے پیش نظر فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تخمینہ جات پرنظر ثانی کیلئے متعلقہ شعبہ جات سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے ،اس ضمن میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جو ڈویلپمنٹ اور نان ڈویلپمنٹ فنڈز کے ساتھ ساتھ وصولیوں کا جائزہ لے کر سفارشات جلد از جلد مرتب کرکے حکام کو ارسال کرینگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں