فتنہ گروپ کو ترقی ہضم نہیں ہورہی احتجاج کی آڑ میں شر پسندی کی تیاریاں شروع:زاہد اقبال ججہ

 فتنہ گروپ کو ترقی ہضم نہیں ہورہی  احتجاج کی آڑ میں شر پسندی کی  تیاریاں شروع:زاہد اقبال ججہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما زاہد اقبال ججہ نے کہا ہے کہ فتنہ گروپ کو ترقی ہضم نہیں ہورہی یہی ۔

وجہ ہے کہ احتجاج کی آڑ میں شر پسندی کرنے کی تیاریاں ایک بار پھر شروع کردی گئی ہیں، جو کسی طرح بھی قابل قبول نہیں ترقی کرتا پاکستان فتنہ گروپ کو ہضم نہیں ہورہا ہے جس کے باعث عوامی مشکلات بڑھ رہی ہیں ہم نے ہمیشہ اقتدار میں آکر ترقی کو ترجیح دی ہے مخالفین ہماری ترقی کو دیکھتے ہوئے الزام تراشی پر اتر آئے ہیں کوشش کرتے ہیں کہ عوام سے جو وعدے کئے انہیں مقررہ مدت میں پورا کیا جائے ، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ عوام کو ہر وہ سہولت دیں جس کا ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں