ڈاکوئوں نے سگریٹ ایجنسی منیجر سے 13لاکھ لوٹ لئے
بھلوال(نمائندہ دنیا )دو ڈاکو سگریٹ ایجنسی کے منیجر سے دن دیہاڑے 13 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔۔۔
تفصیل کے مطابق منیر اختر اپنے ساتھی کے ہمراہ رقم جمع کروانے بینک جارہاتھا کہ موٹرسائیکل پر سوار دو ڈاکوئوں نے سرعام روک کر ان سے 13 لاکھ روپے لوٹ لئے ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیئے ،چند روز قبل بھی اس ایجنسی کے ملازم کے ساتھ ڈکیتی ہوئی تھی جس کا سراغ بھی ابھی تک نہیں ملا۔