مال بردار گاڑیوں پر اوور لوڈنگ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئیں

مال بردار گاڑیوں پر اوور لوڈنگ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )مال بردار گاڑیوں پر اوور لوڈنگ کے باعث حالیہ چند سالوں کے دوران تعمیر ہونیوالی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگیں۔

حکومت نے شاہراؤں کے معیار کے مطابق ان پر چلنے والی مال بردار گاڑیوں کے لوڈ کی حد ود مقرر کر رکھی ہیں اورلوڈ ایکسل مینجمنٹ کے نام سے جاری ٹیبل میں متذکرہ پروگرام کے تحت تعمیر ہونیوالی شاہراؤں کے متعلق لوڈ کا تعین نہ ہونے کے باعث یہ سڑکیں اوور لوڈنگ کی وجہ سے مختصر عرصہ میں ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگی ہیں۔  بالخصوص معدنیات سے لوڈ گاڑیاں ان سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں، جبکہ دیہی علاقوں کی عوام کا کہنا ہے کہ میٹریل بھی غیر معیاری استعمال ہوا جس کی وجہ سے درجنوں سڑکیں طبعی مدت سے قبل ہی خستہ حالی کا شکار ہو کر رہ گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں