خدمت کا پیغام ہر گلی محلے میں پہنچائیں گے ، رائے منیر احمد کھرل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری رائے منیر احمد کھرل نے کہا ہے کہ ہماری خدمت کی سیاست سے لوگ متاثر ہوکر ہماری رکنیت میں شامل ہورہے ہیں۔۔۔
خدمت کا پیغام ہر گلی محلے میں پہنچائیں گے ،رکنیت سازی مہم میں عوام نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا،الیکشن میں عوامی خدمت کے دعوے کرنے والے آج کہیں نظر نہیں آرہے ،عوام باریاں لینے والوں سے تنگ آچکی فارم 47 والوں نے اپنے مفادات کے لئے 1973 کے متفقہ آئین کا حلیہ بگاڑ کر 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کی آزادی کو ختم کیا عدالتوں کو حکومت کے ماتحت کر دیا۔