مستقبل میں ممکنہ غذائی بحران سے نمٹنے کیلئے اقدامات کا فیصلہ

مستقبل میں ممکنہ غذائی بحران سے نمٹنے کیلئے اقدامات کا فیصلہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومت کا مستقبل میں ممکنہ غذائی بحران سے نمٹنے کے لئے اقدامات کا فیصلہ زرعی رقبوں پر ہاؤسنگ کالونیز اور کمرشل عمارتوں کی تعمیر روکنے کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت ذرائع کے۔۔۔

 مطابق حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں اور ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو ہدایت کی ہے کہ پرائیویٹ رہائشی کالونی کی منظوری دینے سے قبل محکمہ زراعت سے رپورٹ لی جائے اور زرخیز زرعی رقبوں میں ہاؤسنگ کالونی کی اجازت نہ دی جائے ، پرائیویٹ رہائشی کالونی بنجر زمین میں بنانے پر ترجیح دی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں