ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء خالصتاً میرٹ پر کیا جا رہا ہے ، مہر ناصر محمود

 ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء خالصتاً  میرٹ پر کیا جا رہا ہے ، مہر ناصر محمود

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر میانوالی مہر ناصر محمود نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آنیوالے امیدواروں کو آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ لائسنس کا اجراء خالصتاً میرٹ پر کیا جا رہا ہے ۔

 انھوں نے کہا کہ کسی ٹاؤٹ یا کسی اہلکار کا سہارا نہ لیں اگر کوئی بھی شخص یا اہلکار لائسنس کے عوض پیسوں یا کسی بھی چیز کا تقاضا کرے تو میرے نوٹس میں لائیں اس کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جا ئیگی۔تمام پراسیس کی میں بذات خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں اور سارے ٹیسٹ لائیو کیمروں کے ذریعے کور کئے جا رہے ہیں۔ جن کی ریکارڈنگ ہیڈ آفس لاہور بھجوائی جا رہی ہے ۔اس کے علاوہ ڈی ٹی او نے شہریوں کو موٹر سائیکل لائسنس کمپین سے متعلق آگاہ کیا ہیلمٹ اور ماسک کی تلقین کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں