ڈپٹی کمشنر کی حادثے میں زخمی افراد کی عیادت ،علاج کی تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر کی حادثے میں زخمی  افراد کی عیادت ،علاج کی تمام  سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ تبی سر روڈ حادثہ کی اطلاع ملتے زخمیوں کی عیادت کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے روڈ حادثہ میں زخمی ہونیوالے مریضو ں کی عیادت کی اور ان کے لواحقین سے علاج معالجہ کی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔ انھوں نے حادثہ میں دو قیمتی جانوں کے ضائع پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا اور ایم ایس کو ہدایت کی کہ زخمی ہونے والوں کو علاج معالجہ کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔اس موقع پر زخمیوں کے لواحقین نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا مریضوں کی عیادت کی، مریضوں اور اور ان کے لواحقین کے مسائل سنے ،صفائی ستھرائی کے نظام اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں