پی ٹی آئی والے مٹھائیوں پر پیسہ ضائع نہ کریں،ابھی بانی پی ٹی آئی اندر ہی ہیں ،ذوالفقار علی بھٹی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )توشہ خانہ ٹو میں ضمانت پر خوشیاں منانے والے مٹھائیوں پر پیسہ ضائع نہ کریں ابھی عمران خان اندر ہی ہیں۔۔۔
پی ٹی آئی والے کبھی ٹرمپ’ کبھی کانگریس’ کبھی برطانوی وزیر خارجہ سے امیدیں لگا کر خوش ہورہے ہیں ان کی یہ خوشیاں عارضی ہیں ، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے کامرس و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزاء واضح 9مئی مقدمات میں پنجاب پولیس ان پر گرفتاری ڈال دیگی پارٹی کا ایک حصہ بھی چاہتا ہے کہ عمران خان باہر نہ نکلیں جبکہ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ نعشیں گریں اور فتنہ پھیلے ۔