بچے ہمارا مستقبل ،اچھی پرورش اور تعلیم و تربیت ہماری ذمہ داری:زیبا عندلیب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر وبیت المال زیبا عندلیب نے کہا ہے کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کی اچھی پرورش اور تعلیم و تربیت ہماری سماجی و معاشرتی زمہ داری ہے۔۔۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم اطفال کے حوالے سے سوشل ویلفیئر کے ذیلی ادارے کاشانہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر عظیم فاطمہ، سپرنٹینڈنٹ کاشانہ رضوانہ کوثر، سپرنٹنڈنٹ دارالامان ثناء رؤف و اہل کاشانہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی زیبا عندلیب نے کہا کہ بچوں کی معیاری نشوونما سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے اور غربت بے روزگاری سے پاکستانی معاشرے کو خوشحال بنایا جا سکتا ہے ہمیں اسلامی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے بچوں کی پیدائش و پرورش پر توجہ مرکوز کرنی چاہیئے اس موقع پر کاشانہ کے بچوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جسے شرکاء نے بے حد سراہا ۔