کمشنر کا کسان کارڈ اجراء سینٹر کا دورہ،کسانوں سے گفتگو

کمشنر کا کسان کارڈ اجراء سینٹر کا دورہ،کسانوں سے گفتگو

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے کسان کارڈ اجراء سنٹر کا دورہ کیااور کاشتکاروں میں کارڈ تقسیم کرتے ہوئے انہیں کارڈ کی افادیت سے آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا زراعت کی ترقی کیلئے کسان کارڈ ایک انقلابی قدم ہے ۔ حکومت پنجاب کا وژن کسانوں کو معاشی طورپر مضبوط بنانا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گندم کی بجائی جاری ہے ۔ زمیندار حضرات کسان کارڈ کو استعمال کر کے کھا دیں ، زرعی ادویات ، بیج رعایتی نرخوں پر حاصل کرنے کے ساتھ بغیر سود کے قرضہ بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت شاہد حسین نے بتایا کہ سرگودہا ڈویژن میں ایک لاکھ 50 ہزا ر720کاشتکاروں کو رجسٹریشن کارڈ جاری کرنے کا ہد ف مقرر کیاگیا ۔ اب تک 73 فیصد ٹارگٹ حاصل کر لیاگیاہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب بنک کی جانب سے 51 ہزار 538 کارڈ وصول ہوئے ہیں جن میں سے 40ہزار 587 کاشتکاروں میں تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ ان کامزید بتانا تھا کہ سرگودہا ڈویژن میں گندم کی بجائی کا 66 فیصد ٹارگٹ حاصل کر لیاگیا ہے اس طرح چاروں اضلاع کے 1272 کاشتکاروں کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے لیٹر بھی جاری کئے جارہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے کسان کارڈ کی تعداد پانچ لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے سات لاکھ کر دی ہے ۔ کاشتکار حضرات کسان کارڈ سے 30 فیصد کیش بھی نکلوا سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں