کارپوریشن کا شعبہ ہیلتھ ضم ہونے پر ریٹائرڈ ملازمین رُل گئے

 کارپوریشن کا شعبہ ہیلتھ ضم ہونے پر ریٹائرڈ ملازمین رُل گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے شعبہ ہیلتھ محکمہ صحت میں ضم ہونے کے بعد ریٹائرہونے والے ملازمین رل گئے۔۔۔

 سینکڑوں ملازمین کو لگ بھگ ایک سا ل سے پنشنز کی ادائیگیاں نہ ہونے کے باعث وہ فاقہ کشی پر مجبور ہونے لگے ،چند سال قبل نئے بلدیاتی نظام کے تحت بلدیاتی اداروں کے ہیلتھ اور ایجوکیشن کے شعبہ جات ضلعی صحت اور تعلیم کی اتھارٹیوں میں ضم کرکے متعلقہ تمام ملازمین کو ان محکموں کے ماتحت دے دیا گیا تھا اب یہ ریٹائر ہونے والے ملازمین پنشن سے محروم ہیں جس سے ان ملازمین کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں