پارہ چنار میں دہشت گردی مذہبی منافرت پھیلانے کی سازش ہے ،خالد اقبال مسرت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پارہ چنار میں دہشت گردی کا دلخراش واقعہ ملک میں مذہبی منافرت پھیلانے کی بہت بڑی سازش ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔۔۔
حکومتی ادارے فوری طور پر ایسے عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے اس میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچا کر عبرت ناک سزا دیں ان خیالات کا اظہار مرکزی نعت کونسل کے صدر چوہدری خالد اقبال مسرت نے مرکزی نعت کونسل کے عہدیدران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ملک میں افراتفری ،بد امنی ، مہنگائی، معاشی بد حالی انتہا کو پہنچ چکی ہے اس کے لیے ہر محب وطن شہری کو اپنا ملی اور قومی فریضہ سمجھ کر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔