کرشنگ سیزن : شوگر ملز کے اردگرد ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے ٹیمیں تشکیل

کرشنگ سیزن : شوگر ملز کے اردگرد ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے ٹیمیں تشکیل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کرشنگ سیزن 2024-25 کے دوران ضلع بھر میں شوگر ملوں کے گردونواح پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کی سفارشات کو حتمی شکل دے کر ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔۔۔

اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر سرگودھاکی جانب سے جاری ہدایت نامہ کے مطابق کاشتکار مقرر کردہ حد سے زیادہ گنے کی لوڈنگ سے گریز کریں ۔غیر قانونی کنڈے بند کئے جائیں ۔ کاشتکار ایسے غیر منظور شدہ کنڈوں پر گنا فروخت نہ کریں۔ لیبر ڈیپارٹمنٹ کنڈوں کی درستگی چیک کریں اور سیلیں لگائیں۔ ٹریکٹر ٹرالیوں کو ملوں کے احاطوں میں کھڑا کیا جائے ۔بارشوں سے بچاؤکیلئے ملوں کے احاطوں کو پختہ رکھیں ۔ ملوں کے باہر سیکورٹی گارڈز تعینات کئے جائیں اور ٹرالیوں کو قطاروں میں رکھا جائے ۔ ٹرالیوں پر آہنی زنجیر کے ریفلیکٹر لگائے جائیں اور ملز کے گردونواح اور اہم مقامات پر حفاظتی تدابیر آویزاں کی جائیں ۔ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ملز انتظامیہ کرینوں کا انتظام رکھیں ۔ڈبل ٹرالی کی اجازت نہ دی جائے او رشہروں سے گزرنے کیلئے بائی پاس کا استعمال کیا جائے ۔خوشاب پل پر گنے کی ٹرالیوں کو ون وے رکھا جائے شو گر ملوں کی رابطہ سڑکیں اور پلیوں کو درست رکھنے اور ٹریفک کے بہاؤ میں رکاؤٹوں کو ختم کرنے کا بھی پابند بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں