دھوکہ دہی اور فراڈ کی مختلف وارداتیں ، لاکھوں لوٹ لئے

 دھوکہ دہی اور فراڈ کی مختلف  وارداتیں ، لاکھوں لوٹ لئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دھوکہ دہی اور فراڈ کی مختلف وارداتوں میں امانت میں خیانت، مشترکہ کاروبار میں منافع اور پراپرٹی دلوانے کا جھانسہ دے کر۔۔

 20جنوبی کے رہائشی محمد کامران سے عدیل نے 2کروڑ روپے ،گلشن بلال کالونی کے امان اﷲ سے محمد جمیل نے 93لاکھ روپے ،استقلال آباد کالونی کے محبوب حسین سے محمد سلیمان نے 4لاکھ روپے ،پی اے ایف روڈ کے محمد ایوب سے محمد شبیر نے آٹھ لاکھ روپے کی رقو م ہتھیا کر خرد برد کر لیں، متاثرین کی اطلاع پر پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں