محکمہ لائیو سٹاک کی غفلت‘لاغر جانوروں کے گو شت کی فروخت
بھیرہ(نامہ نگار)محکمہ لائیو سٹاک کی غفلت کے باعث شہر میں مادہ بیمار اور لاغر جانوروں کے گوشت کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے‘ اس وقت مٹن ایک ہزار روپیہ جبکہ بیف 1800 سے 2ہزار روپیہ کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔
محمد اشرف محمد شہزاد نسیم احمد اور محمد خان نے کہا ہے کہ لائیو سٹاک کے اہلکاروں کی لاپرواہی سے قصاب حکومتی پابندی کے باوجود بوڑھے مادہ جانوروں کو ذبح کر کے مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر میں سرکاری نرخوں پر صحت مند گوشت کی فراہمی کو ممکن بنائیں۔