فری آئی کیمپ پکی شاہ مردان میں مریضوں سے رقم وصولی کا الزام
موچھ(نمائندہ دنیا)طارق خان جنرل سیکرٹری تحریک اصلاح معاشرہ میانوالی نے کہا ہے کہ فری آئی کیمپ پکی شاہ مردان میں مریضوں سے کھلے عام رجسٹریشن کے نام پر رقم لی جارہی ہے ہر مریض سے 400روپے پرچی فیس لی جارہی ہے۔۔
دوائی مفت دینے کی بجائے المہدی ہسپتال کے سٹور سے قمیت پر فروخت کی جارہی ہے 30نومبر کو ہونیوالے فری کیمپ المہدی ہسپتال پکی شاہ مردان میں صرف 40مریضوں کا آپریشن منظور ہوا ہے جبکہ فری آئی کیمپ کے نام پر مریضوں سے رقم لی جارہی ہے چالیس مریضوں سے زیادہ مریضوں سے 400روپے فیس لی جانے کے باوجود ان مریضوں کو گھر واپس بھیجا جارہا ہے ۔