سگریٹ کا غیرقانونی دھندا کرنیوالوں کیخلاف شکنجہ تیار

سگریٹ کا غیرقانونی دھندا کرنیوالوں کیخلاف شکنجہ تیار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس علی صالح حیات کلیار نے بتایا ہے کہ بغیر انکم ٹیکس ادا کئے سگریٹ کی فروخت کا دھندہ کرنیوالوں کیخلاف شکنجہ تیار کرلیا گیا ہے۔۔۔

 اور گزشتہ چند دنوں میں 30کروڑ روپے سے زائد مالیت کے بغیر انکم ٹیکس ادا کئے لائے گئے سگریٹس پکڑ کر متعلقہ افراد کو کہا ہے کہ وہ جب تک ٹیکس ادا نہیں کرتے ان کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہے گا قومی کمپنیاں اپنی ہر سگریٹ کی ڈبی پر ٹیکس وغیرہ پرنٹ کرتی ہیں مگر بعض کمپنیاں ایسی ہیں جن کیلئے ہر ڈبی پر پرنٹ کرنا مشکل ہے انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مینول طریقہ سے سٹیمپ کرکے مارکیٹ میں سگریٹ لائیں اور جو ڈبی مینول پرنٹ کیساتھ مارکیٹ میں آئے اس کا مکمل ریکارڈ کمپنی دینے کی پابندی ہوگی ایسا نہ کرنیوالی کمپنیوں اور سگریٹ فروشوں کیخلاف معافی کا کوئی خانہ نہیں ہے اس ضمن میں پینا فلیکس وغیرہ آویزاں کردیئے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر علی کلیار نے بھی شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ سگریٹ خریدتے وقت اس بات کا اطمینان کریں کہ سگریٹ پر ٹیکس ادائیگی کی مہر لگی ہے یا نہیں بغیر مہر سگریٹ خریدنے سے اجتناب کریں تاکہ پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کا محاسبہ کیا جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں