2 لاکھ ٹن برآمد کرنیکا ہدف ، 7500 کنٹینرز دنیا بھر میں بھیجنے کی تیاریاں

2 لاکھ ٹن برآمد کرنیکا ہدف ، 7500 کنٹینرز دنیا بھر میں بھیجنے کی تیاریاں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پاکستان میں تعینات کورین سفیر پاک کی جون نے کہا ہے کہ پاکستان کو کینو سے سالانہ اربوں روپے کا زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے جس سے پاکستانی معیشت مستحکم ہوتی ہے۔۔۔

جدید سڑس ورائٹی سے سارا سال کینو پیدا کیا جاسکتا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں کینو سیزن کا سرگودھا میں اجنالہ روڑ پر نجی کینو پراسنگ فروٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، چو دھری شعیب احمد بسرا نے کورین سفیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منسٹری آف کامرس کی جانب سے امسال 2 لاکھ ٹن کینو برآمد کرنے کا ٹارگٹ دیا ہے ، جس سے 100 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوگا،امسال مجموعی طور پر 7 ہزار 500 کنٹینرز کے ذریعے دنیا بھر میں کینو بھجوایا جائے گا،اس حوالے سے پاکستان بھر کے ہوائی اڈوں، سی پوٹ کے ساتھ ساتھ زمینی باڈروں پر 31 مارچ 2025 تک کینو بھجوانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ، مزید بتایاکہ ضلع سرگودھا اور جنوبی پنجاب سے کینو سیزن کیلئے 2 لاکھ سے زائد مزدوروں کو روزگاہ میسر آتا ہے ، چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسڑی کے صدر محمد حسن یوسف نے کورین سفیر کو بتایا کہ ضلع میں کینو کی 250 فیکٹریاں قائم ہیں، اس موقعہ پر کورین سفیر پاک کی جون نے فیکٹری میں باغوں سے کینو کے آنے اور مختلف مراحلوں کا خود بغور جائزہ لیا اور مختلف سوالات کیے ، جس پر ماجد بسرا نے انکو تفیصلی آگاہ کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں