وائس آف فادرز تنظیم کا ضلع کچہری کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
سرگودھاسٹاف رپورٹر)وائس آف فادرز تنظیم نے ضلع کچہری کے سامنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔۔
جس میں ڈسٹرکٹ صدر صفدر عباس تلہ، نائب صدر غلام مصطفی، فنانس سیکرٹری نوید کامران، محمد عدنان سیاسی و سماجی شخصیات سمیت نان کسٹوڈین فادرز نے شرکت کی، احتجاجی شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ، اس موقع پر شرکاء نے چیف جسٹس آف پاکستان سے گزارش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جس طرح بچوں کا خرچہ پہلے دن سے لگایا جاتا ہے اور ٹائم پر پابندی سے دیا جاتا ہے ، اسی طرح گھر کی ملاقات بھی پہلے دن سے دی جائے ، یکطرفہ ڈگری جیسے قانون کو ختم کیا جائے اور ایسے متاثرین کو قانون کے مطابق انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔