پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا رکنیت سازی اجلاس ،کارکنوں مختلف شخصیات کی شرکت

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا  رکنیت سازی اجلاس ،کارکنوں  مختلف شخصیات کی شرکت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع کے زیر اہتمام رکنیت سازی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت پروفیسر مسعود کمال گجر اور ضلعی جنرل سیکرٹری رائے منیر احمد کھرل نے کی۔

اجلاس میں کارکنوں سمیت علاقہ کی مختلف شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر پروفیسر مسعود کمال گجر نے رکنیت سازی کا جائزہ لیا جس پر کارکنان نے پروفیسر مسعود کمال کو یقین دہانی کروائی کہ ہم گھر گھر جا کر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے لیے کام کر رہے ہیں ۔ ہم جماعت کے مشن و منشور اسلامی فلاحی پاکستان پہ کھڑا کر کے رہیں گے ، اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے رائے منیر کھرل کا کہنا تھا کہ ہم کارکنان کی رکنیت سازی کر رہے ہیں، پاکستان کو کلمہ کے نام پر حاصل کیا گیا، اور اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں