کیمیکل سے تیار ہونیوالے دودھ اور دہی کی سرعام فروخت جاری
شاہ پور(نمائندہ دنیا)شاہپور صدر ،شاہپور سٹی ,عاقل شاہ و گردونواح میں کیمیکل سے تیار ہونیوالے دودھ اور دہی کی سرعام فروخت جاری ہے۔۔۔
شہری من مانگے پیسے دیکر موت خریدنے پر مجبور ہیں ، انسانی زندگیوں سے کھیلنے کا گھناؤنا دھندہ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے ، دکانوں سمیت گلی محلوں میں دودھ فروش کیمیکل سے تیارشدہ مضر صحت دودھ فروخت کرنے میں مصروف ہیں، شہری ور بچے کیمیکل ملا دودھ استعمال کرنے سے کینسر، گردوں، معدہ، جگر جیسی مہلک امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔