تمباکو نوشی جان لیوا نشہ ہے ،نئی نسل کو بچانا ہوگا،ڈاکٹر مظہر حسین
کندیاں(نمائندہ دنیا )تمباکو نوشی جان لیوا نشہ ہے جو مہلک بیماریوں کا موجب بنتا ہے ہمیں اپنی نئی نسل کو تمباکو نوشی سے دور رکھنے کیلئے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار ہومیو فزیشن ڈاکٹر مظہر حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مذید کہاکہ تمباکو نوشی ایسا جان لیوا نشہ ہے جو دیگر مہلک بیماریوں کا موجب بنتا ہے تمباکو نوشی کرنیوالے بیشتر افراد،دل،پھیپھڑوں اور منہ کے کینسر جیسی بیماریوں کا شکار ہوکر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اگر ہم سیگریٹ پینے والوں کے بجائے نان سموکر کو اس نشے سے دور رکھنے میں کامیاب ہوجائیں تو تمباکو کنٹرول کے حوالے سے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے مقاصد نسبتاً آسانی سے حاصل کیے جاسکتے ہیں نوجوان نسل کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے والدین کیساتھ ساتھ سکولوں میں اساتذہ کرام کو کردار ادا کرنا چاہئے ۔تمباکو نوشی کے نقصانات سے آگاہی کے حوالے سے سکولوں کی سطح پر مہم شروع کی جائے تو اس کے امید افزا نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔