یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ اردو زبان و ادب کے زیر اہتمام سیمینار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ اردو زبان و ادب کے زیر اہتمام \'\'اردو ادب میں روشن ضمیری اور بقائے باہمی\'\' کے عنوان پر ایک روزہ بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔
جس میں کینیڈا سے شاعر و نقاد ڈاکٹر سید تقی عابدی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جب کہ اس موقع پر چیئرمین شعبہ اردو زبان و ادب پروفیسر ڈاکٹر نسیم عباس احمر، ڈاکٹر سمیرا اعجاز، ڈاکٹر ساجد جاوید، عامر سہیل، دیگر فیکلٹی ممبران شعبہ اردو زبان و ادب اور طلبا و طالبات بھی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ ڈاکٹر سید تقی عابدی نے نے علامہ اقبال کی شاعری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری اردو ادب میں روشن ضمیری اور بقائے باہمی کی ایک لازوال مثال ہے ۔