سوشل اکنامک رجسٹری پروگرام ،رجسٹریشن سینٹرز فعال

سوشل اکنامک رجسٹری پروگرام ،رجسٹریشن سینٹرز فعال

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر شہزاد رانجھا نے بتایا کہ پنجاب سوشل اکنامک رجسٹری پروگرام کے تحت ضلع بھر میں ۔

خصوصی رجسٹریشن سینٹرز فعال کر دیئے گئے ہیں، اور لوگوں میں ا س حوالے سے بھرپور آگاہی مہم کیلئے تحصیل سطح پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، یہ ایک حکومتی اقدام ہے جس کا مقصد صوبہ پنجاب میں کم آمدنی والے افراد کا مستند ڈیٹا اکٹھا کرنا ہے تاکہ انہیں حکومتی فلاحی منصوبوں اور ریلیف پیکجز سے مستفید کیا جا سکے ۔ اس پروگرام کا آغاز وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کیا گیا ہے ، اور اس کے تحت ضلع سرگودھا میں 169رجسٹریشن سنٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں، تمام اے ڈی ایل جیز اور سیکرٹریز یونین کونسلوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عوام میں پروگرام کی آگاہی فراہم کریں۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ رجسٹریشن کروا سکیں یہ پروگرام ایک جامع اور مستند ڈیٹا بیس بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے جس سے غربت کے خاتمے اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو موثر بنانے میں مدد ملے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں