شادی ایکٹ کی خلاف ورزی پر بھائی گرفتار، دولہا سمیت درجن سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شادی ایکٹ کی خلاف ورزی پر بھائی گرفتار، دولہا سمیت درجن سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے ٹھٹھی گاڈیاں میں جنید نامی نوجوان کی شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو شرکاء نے دوڑیں لگا دیں، تاہم جاوید کو حراست میں لیکردرجن سے زائد افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ۔