تشد د کے واقعات ،خواتین سمیت 6افراد زخمی ہو گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )پر تشدد واقعات کے دوران دودہ میں رقبہ کے تنازعہ پر ظفر وغیرہ نے حملہ کر کے نسیم بی بی اور۔
نذر حیات کو مضروب کر دیا،کنڈان خورد میں تلخ کلامی پر حیدر اور فیصل نے نعیم اﷲ کو خنجر کے وار کر کے لہولہان کر دیا،45جنوبی میں عارف وغیرہ نے سابقہ رنجش پر محمد نسیم کی بیوی اور والدہ جبکہ کوٹ ناجہ میں اکرام وغیرہ نے نازیہ بی بی کو گھروں میں داخل ہو کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔