پولیس کی عدم توجہ‘دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی بھرمار

پولیس کی عدم توجہ‘دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی بھرمار

کندیاں(نمائندہ دنیا )ٹریفک پولیس کی عدم توجہ کے باعث دھوں چھوڑنے والی گاڑیوں کی بہتات شہریوں کیلئے درد سر بننے لگیں۔

‘ٹریفک پولیس کی جانب سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی عمل میں نا لانے کی وجہ سے شہر میں فضا ئی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس سے شہری آنکھوں کی سوزش، پھپھڑوں، سانس اور گلے کے مختلف امراض کا شکار ہو کر اسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں اس کے علاوہ شہر بھر میں کم عمر ڈرائیور حادثات کا سبب بن رہے ہیں ان کے خلاف قانونی کاروائی نا ہونے کی وجہ سے حادثات کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے ٹریفک پولیس کی کمزور گرفت کے سبب دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں فضائی آلودگی جبکہ 15سال سے کم عمر گاڑیاں چلانے بچے حادثات کا باعث بن رہے ہیں جن کی وجہ سے شہریوں میں سخت تشویش پاء جاتی ہے اہل علاقہ نے ڈی پی او میانوالی سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور نوعمر ڈرائیوروں کیخلاف بلاتفریق سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں