سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی تیاریاں

سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی تیاریاں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا کے چاروں اضلاع کے سرکاری سکولوں میں سولر انرجی پینل لگانے کا منصوبہ پر دوبارہ کام کرنے کیلئے تحرک شروع کر دیا گیا۔

 ،ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں سابق وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف نے شروع کیا تھا ،انرجی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منصوبہ کے فیز ون میں ضلع سرگودھاکے 623، خوشاب514، میانوالی 495، بھکر کے 468سرکاری سکولوں کے بجلی کا لوڈ سولر انرجی پینل پر منتقل کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے مگر2018میں الیکشن کے بعد اس منصوبے پر عملدرآمد روک دیا گیا، اورپی ٹی آئی کی سابق حکومت فنڈز کی عدم دستیابی کو جواز بنا کر اسے جاری رکھنے کا فیصلہ نہیں کر سکی، 2024میں مسلم لیگ ن کی دوبارہ حکومت آنے پر ہیلتھ اتھارٹیوں نے دوبارہ مراسلت شروع کی ، اور لگ بھگ 8ماہ بعد بالآخر حکومت کی طرف سے منصوبے پر نظر ثانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ موجودہ صورتحال اور دی گئی گائیڈ لائن کے مطابق سفارشات مرتب کر کے ارسال کی جائیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبہ پر عملدرآمد میں تاخیر کی وجہ سے ابتدائی لاگت میں اضافے کی توقع ہے تاہم منصوبے پر عملدرآمد کی صورت میں بجلی کے ماہانہ بلوں کی بچت کے ساتھ ساتھ لوڈ شیڈنگ اور اس سلسلہ میں اضافی اخراجات سے چھٹکارا مل سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں